جعلی زرعی ادویات کی وجہ سے کپاس کی فصل کو شدید خطرہ


رپوٹ کائنات ملک. .
محکمہ زراعت کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہی سے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پورکےعلاقوں میں کپاس کی فصل مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں اچکی ہےسفید مکھی لشکری سنڈی اور کالاتیلا نے ہزاروَں ایکٹر پر کھڑی کپاس کی فصل کو تباہ کر دیا ہے ۔ جبکہ زرعی ادویات ان بیماریوں کوکنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔ اس نازک وقت میں محکمہ زراعت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔تحصیل بھر کے کسانوں کاجعلی زرعی ادویات بنانےوالی کمپنیاں اور ان کی فروخت کے خلاف بھر پور احتجاج
تحصیل جام پور. میں دونمبر جعلی زرعی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد پور دیوان جعلی زرعی ادویات کی فروخت میں سرفہرست ہے۔جس سےکسان بہت پریشان ہیں ۔ متاثرہ کسانوں کاکہناہے کہ جعلی زرعی ادویات کی تحصیل بھر میں بہت بھر مار ہوچکی ہے۔ جو کہ کپاس کی فصل پر موجود بیماریوں کوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہو رہی ہیں۔جبکہ جعلی زرعی ادویات مافیا جہاں دونمبر جعلی ادویات کی قیمتوں بےپناہ اضافہ کرکے کسانوں کودونوں ہا تھوں سےلوٹ رہے ہیں۔ وہاں جعلی زرعی ادویات کے چھڑکاو کے باعث کپاس کی فصل تباہ ہونے کاخدشہ موجود ہے۔کیونکہ کپاس کی فصل کو اس وقت ,سفید مکھی, ترپس لشکری, جیسی بیماریاں لگ رہی ہیں .جو کہ پریشانی کا باعث ہے۔اور زرعی ادویات ان تمام بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہورہی ہے جس سےکسان پہلے ہی منہگائی اورمہنگے زرعی ادویات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ اب مزید کسانوں کی کپاس کی فصل پرخرچ شدہ لاکھوں روپے کے ڈوبنے کابھی خدشہ ہے ۔محکمہ زراعت بااثر زرعی مافیا کے خلاف کارروائی کی بجائے مبینہ مک مکا کی پالیسی پر عمل پئرا ہو کر خاموشی اختیار کیے ہوے ہے ۔ضلع بھر کے کسانوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگراعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

About ویب ڈیسک

Check Also

پاکستان کیخلاف افریقی ٹی 20 ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے