ریور گارڈن کے خلاف نیب کو بھیجی گئی شکایت واپس لے لی گئی

اسلام آباد()
کنوینر ریاض فتیانہ کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی نے ریور گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف نیب کو بھیجی جانے والی درخواست واپس لے لی ہے۔
گذشتہ روز ریاض فتیانہ کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی نے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا، جس میں سوسائٹی کے نمائندے رضوان اعجاز نے کمیٹی کو بتایا کہ ریور گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی نے کبھی کسی مرحلے پر کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ اس موقعے پر سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر شاہد نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ڈی اے نے سوسائٹی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، جس میں کہیں قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی یا بے قاعدگی نہیں پائی گئی۔ نیب کی نمائندہ مس روبینہ فاروق نے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ نیب کو کبھی ریور گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف کوئی شکایت نہیں ملی. اس پر کمیٹی کے کنوینر ریاض فتیانہ نے ریمارکس دیئے کہ جب سوسائٹی نے قواعد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی عوامی شکایت بھی نہیں، ہر چیز قانون کے مطابق ہے تو ایسے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جانا چاہیئے، اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے متعلقہ حکام کو تحریری مراسلہ بھیج دیا ہے کہ کمیٹی گذشتہ سال کے اپنے مراسلے سے دستبردار ہوتی ہے۔ ریور گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری ختم کر دی جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال نور عالم خان کی سربراہی میں کمیٹی نے دیگر بہت سی سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات کے ساتھ ریور گارڈنز کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کی تھی، جس سے اب کمیٹی دستبردار ہو گئی ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

قربانی کے فضائل اور مسائل

تحریر ثنا آغا خان عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے