ملک دشمنوں کی مالی معاونت کرنے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں کارروائی۔حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا، ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والا ملزم جنید گرفتار ۔ملزم جنید کو بہادرآباد میں دھوراجی سے گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کے گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر ہے۔ حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کی جا رہی تھیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کے رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ممنوعہ آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی،حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے ۔ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں۔بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں "را” ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے۔ آئی پی کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں ۔ ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے ۔ ملزم جنید کے قبضے سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں

About ویب ڈیسک

Check Also

قربانی کے فضائل اور مسائل

تحریر ثنا آغا خان عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے