نیوز الرٹ

موٹروے پولیس کی طرف سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوسرخ سلام پیش کیا گیا

ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق آج سیکٹر کمانڈر N-55 اشتیاق حسیں آرائیں کی سربراہی میں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس سیہون میں ڈائریکٹر ڈاکٙٹر معین الدین صدیقی کے ہمراہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو جو COVID-19 کی وبا سے لڑنے اور اپنی جان کی پرواہ کئی بغیر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے تمام اسٹاف کو شیلڈ دی اور موٹر وے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور خراج تحسیں پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر-N.55 اشتیاق حسین آرائین نے کہا کے ہم وطن عزیز کے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو نیشنل ہاء وے موٹروے پولیس کی طرف سے خراج تحسیں پیش کرتے ہیں جو اس خطرناک وبا سے نمٹنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کئی بغیر ہر وقت انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنی لگن کے ساتھ محنت کر رے ہیں۔

About ویب ڈیسک

Check Also

*سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار سے انکی رہائش گاہ پر چیئرمین شہری تنظیم پاکستان نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر سینئر رکن او آر سی کمیٹی سید شاہد پاشاہ بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے