سابق ڈی سی ویسٹ اور اس کے دست راست کے خلاف انکوائری شروع۔

سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے بعد دست راست بھی انکوائریوں کی زدمیں
نیب نے اسسٹنٹ کمشنراورمختیارکارمنگھوپیرکوبیس ایکڑاراضی کی جعلی الاٹمنٹ پرطلب کرلیا
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونیوالی الاٹمنٹ پرمحکمہ بورڈ آف ریونیواورلینڈاینڈیوٹیلائزیشن اوردیگرکیخلاف بھی تحقیقات کاآغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں زمینوں پرقبضوں کیخلاف اینٹی کرپشن کے بعد نیب بھی متحرک ہوگیا۔سابق ڈی سی ویسٹ فیاض عالم سولنگی کے بعد انکے دست راست اسسٹنٹ کمشنرسجادابڑواورمختیارکارمنگھوپیرکوبھی طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع غربی سمیت شہرکے مختلف علاقوں کی زمینوں میں ہونیوالی الاٹمنٹ پرقانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آگئے سابق ڈی سی ویسٹ فیاض عالم سولنگی کے بعد نیب نے اسسٹنٹ کمشنراورمختیارکارمنگھوپیرکوبھی طلب کرلیانیب نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونیوالی بیس ایکڑاراضی کی جعلی الاٹمنٹ پربورڈآف ریونیولینڈاینڈیوٹیلائزیشن سمیت دیگراداروں کیخلاف تحقیقات کاآغازکردیاہے۔۔خط کے مطابق ضلع غربی میں بیس ایکڑزمین محمدزمان نامی شخص کوالاٹ کی گئی تحقیقات کےبعدانکشاف ہواکہ یہ زمین جعلسازی کے ذریعے منتقل کی گئی تحقیقات کے بعد محمدزمان نے بتایاکہ اسے یہ زمین ڈی سی ویسٹ فیاض عالم سولنگی نے الاٹ کی اوراس میں اسسٹنٹ کمشنرسجادابڑاورمختیارکارمنگھوپیرنے انکی مددکی جس پرنیب نے انکوائری کادائرہ وسیع کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنراورمختیارکارقاضی حمودالرحمان کوطلب کرلیاہے

About ویب ڈیسک

Check Also

قربانی کے فضائل اور مسائل

تحریر ثنا آغا خان عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے