لاہور ہائی کورٹ میں پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی سرزنش۔۔لگتا ہے پیٹرول بحران کچھ بڑے شامل ہیں ۔چیف جسٹس کے ریمارکس

پرنسپل سیکرٹری ٹو پی ایم اعظم خان کی لاہور ہائیکورٹ میں تین بار پیش نہ ہونے نے حکومت اور وزیراعظم کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے اور 9 جولائی کو چوتھی سماعت پر پیش ہونے پر انہیں عدالت عالیہ کی طرف سے روسٹرم پر طلب کر کے سرزنش کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول بحران کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ کیا یہ حکومت کی گڈ گورننس ہے حکومت کی موجودگی میں پیٹرول بحران پیدا ہوا، بظاہر پٹرول مافیا نے فائدہ اٹھانے کے لئے پٹرول کو شارٹ کیا چیئرپرسن اوگرا عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں مزید جانتے ہیں ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ملک بھر میں پٹرول بحران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم، اٹارنی جنرل پاکستان، چیئرپرسن اوگرا عدالت میں پیش ہوئے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پیٹرولیم بحران کے معاملے پر ایسا لگتا ہے کچھ بڑے شامل ہیں اٹارنی جنرل صاحب روسٹرم پر آئیں آپ نے بتایا نہیں کہ بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف آپ نے کیا کارروائی کیآپ کو کہا گیا تھا کہ اسپیکر سے پوچھ کے بتائیں کہ وہ کمیٹی بنا رہے ہیں یا نہیں. اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے حکم پر میں نے نے اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی. سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے سامنے معاملہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوران سماعت اٹارنی جنرل پاکستان نے پٹرولیم بحران کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی تجویز دے دی. چیف جسٹس نے پرنسپل سیکرٹری کو روسٹرم پر بلایا اور پوچھا کہ بتائیں کہ پٹرولیم بحران پر کب کاروائی شروع ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرنسپل سیکرٹری کے تحریری جواب میں الفاظ کا گورکھ دھندا نظر آتا ہے۔جب تک بحران کے ذمہ دار پکڑے نہیں جائیں گے تب تک بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔چیف جسٹس قاسم خان کا پٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیشن بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے کمیشن کے نام طلب کرلئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے کمیشن کے نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کرے گی،چیف جسٹس نے واضح کیا کہ اگر کسی سرکاری ریکارڈ چھپانے کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی بادی النظر میں اس حمام میں سب کپڑے اتریں گے چیف جسٹس نے قرار دیا کہ یہ وفاقی حکومت کی خراب گورننس کی انتہا ہے حکومت نےمطمین نہ کیا تو آرڈر میں لکھ دوں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چیئرپرسن اوگرا نے عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی چیئرپرسن اوگرا سیدھا بیان دیں ورنہ سب بچ جائیں گے یہ پھنس جائیں گی لگتا ہے چیئرپرسن اور کچھ لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کمیشن کے نام طلب کرلیے۔ ذرائع کے مطابق جہاں پرنسپل سیکرٹری ٹو پی ایم اعظم خان جو بیوروکریسی میں "خان اعظم” کہلاتے ہیں نے جہاں راتوں رات وزیراعظم سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کروا کر حکومت کو مشکل میں ڈالا، وہیں اب اپنے رویے اور طرز عمل سے عدالتی احکامات کے ذریعے مزید مشکل میں ڈال دیا یے، جب کہ حکومت کو عداکت میں سُبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

قربانی کے فضائل اور مسائل

تحریر ثنا آغا خان عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے