ایف آئی نے بچوں سے جنسی تشدد کی ویڈیوز بنانے والا ایک اور ملزم گرفتارکرلیا

سائبر کرائم ونگ ، ایف آئی اے کا چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری۔
حیدر آباد سے ایک اور ملزم گرفتار۔
سائبر کرائم ونگ ، ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے واقعات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اوراس سلسلہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے وقار چوہان نے چائلڈ پورنوگرافی کے سنگین جرم کے خلاف بڑے آپریشن کا عندیہ تھا جس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کامیاب آپریشنز کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں ایک اہم اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مذکورہ سنگین جرم میں ملوث ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک چائلڈ پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث گروہ کا سرگرم رکن اور اس طرح کی کئی کارروائی میں ملوث ہے ۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
اس سے قبل مذکورہ جرم میں ملوث ملزمان کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فیصل آ باد ، کراچی اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا ہے ۔
سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی اس شاندار کارکردگی پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاران کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے اس سنگین جرم کے خاتمے تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

قربانی کے فضائل اور مسائل

تحریر ثنا آغا خان عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے