حمزہ شفقات پر شفقت کون کر رہا ہے

اسلام آباد()وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے عیدالاضحی سے قبل وفاقی دارالحکومت کو مکمل سیل کرنے کی سمری مسترد کر دی
۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شفقات جو کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھی اور ریٹائرڈ ایس ایس پی چوہدری شفقات کے صاحبزادے ہیں نگران حکومت میں وفاقی دارالحکومت میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئے تھے -عبوری سیٹ اپ میں آنے والے کمشنر سمیت تمام افسر تبدیل ہوگئے مگر حمزہ شفقات نے اپنے سیاسی رسوخ کے باعث شہر اقتدار میں مستقل ڈیرے جما لئے- حمزہ سی ڈی اے میں بھی تعینات رہے جس دوران 42 پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعدو ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی شکایات نیب میں زیرالتوا ہیں۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کی بی ٹی ایس ٹاور کی انکوائری بھی کھڈے لائن لگا دی-موصوف نے لال مسجد ایشو بھی مس ہینڈل کیا ۔حمزہ شفقات نے کرونا معاملے پر بھی وزیراعظم کی لاک ڈاؤن سے گریز کی پالیسی کے برعکس اقدامات کیئے اور وقتاً فوقتاً اپنے اختیارات استعمال کر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا اور اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت سیل کرنے کی سمری بھیج دی جو وزارت داخلہ نے مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی ڈی وسیم خان حمزہ شفقات کا فرنٹ مین ہے جس کے ذریعے معاملات طے ہوتے ہیں-حمزہ شفقات اپنے کاموں کی سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کے بہت شوقین ہیں اور بیشتر وقت سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر میں مصروف رہتے ہیں۔

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے