سیکرٹری خزانہ (ایکسپینس) ڈاکٹر ارشد محمود کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سفارشات پیش کر دی گئی

اسلام آباد
مًستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ (ایکسپینس) ڈاکٹر ارشد محمود کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سفارشات پیش کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال اٹک میں چینی کمپنی کی طرف سے ریت نکالنے کے معاہدے کی آڑ میں اربوں روپے مالیت کا کئی ٹن سونا نکال چین سمگل کرنے کا انکشاف ہوا تھا، جس پر اس وقت کے ڈی جی مائنز اینڈ منرلز، دیگر چند افسران اور کنٹریکٹر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اٹک میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ جس وقت چینی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا اس وقت ڈاکٹر ارشد محمود سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب تھے۔ جن پر الزام ہے کہ انہوں نے علاقے کے سروے اور قانونی اور تکنیکی تقاضے پورے کیئے بغیر چینی کمپنی کو ریت اور پتھر نکالنے کا ٹھیکہ دیا، اور پھر چینی کمپنی اٹک سے آگے بڑھ کر کے پی کے کے علاقے جہانگیرہ سے سونا نکال کر سمگل کرتی رہی۔ ھبعد ازاں معاملے کی سنگینی کے پیش نظر جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تاہم اس کی رپورٹ کو بھی منظر عام ہر نہیں آنے دیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر ارشد محمود شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے دور میں دس سال پنجاب میں اہم ترین پوسٹنگز پر رہے۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ طور پر شریف برادران کے بیوروکریسی میں اہم ہرکارے فواد حسن فواد کے شاگرد اعظم وفاقی سیکرٹری کامرس ڈاکٹر اعجاز منیر کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے۔ اتنے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث افسر کا ایڈیشنل سیکریٹری فنانس (ایکسپینس) جیسی پوسٹ پر تعینات رہنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے