معروف ادیب و شاعرہ نیلم بھٹی

‎نیلمؔ بھٹی
‎یہ تخلص اور قلمی نام ہے
‎رہائش امریکہ میں ہے
‎پاکستان میں گوجرانوالہ سے ہوں۔ تعلیم لاہور میں لی
‎فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی۔ یہ والدہ کی خواہش تھی
‎امریکہ میں آکر شعبہ بدل لیا اور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک ہوں یہاں اور اللّہ نے بہت ترقی اور عزت دی ہے۔
‎اردو ادب سے بہت لگاؤ تھا کسی زمانے میں۔ شاعری اور نثر دونوں سے۔ ساری پاکٹ منی کتابوں پہ خرچ ہوتی تھی۔ فیروز سنز سب سے پسندیدہ جگہ تھی پیسہ خرچ کرنے کے لئے۔

‎باقاعدہ شعر لکھتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ مجھے خود حیرت ہے کہ اردو میرے اندر ابھی اس قدر زندہ تھی کہ شعر کہہ سکوں۔

‎میرے لئے اردو شاعری ایک بہت بڑا رشتہ ہے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ۔ اگر ایک شعر بھی ان کے دل کو چھو جائے تو یہ میرے لئے یہ ایسے ہے جیسے میں پاکستان میں ہی ہوں۔ اردو سے بہت لمبا عرصہ دوری رہی ہے اور اب شعر لکھنا ایک طرح کا واپسی کا سفر ہے۔ واپس اپنی مٹی سے جڑنا اور اپنی زبان میں محبت کی بات کرنا۔

About ویب ڈیسک

Check Also

اب کشمیر مکمل پاکستان کاحصہ ھے

. بھارت پر ہمیشہ پاکستان کے خلاف جنگی جنون سوار رہتا ہے۔اور اس سلسلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے