کرکٹ ایسوسی ایشنز کا کرپٹ پی سی بی عہدیداروں کیخلاف کیسزنیب کو بھجوانے کا مطالبہ

اسلام آباد: آل پاکستان ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کرپٹ عناصر کے کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا، اسلام آباد کے سرکاری کرکٹ گرائونڈز سے قبضے بھی واگزار کرانے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ارکان گورننگ بورڈ عامر نواب،مسعود انور و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں، سی ڈی اے اور انتظامیہ کرکٹ گراوئنڈز سے قبضے واگزار کرانے کے لئے سپریم کورٹ احکامات پر عمل کرائے،سپریم کورٹ 2006ء میں قبضے واگزار کرانے کے احکامات دے چکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن کرنے والوں کے مقدمات نیب کو بھیجے جائیں، پی سی بی میں کرپشن کے تمام تانے بانے شکیل شیخ سے ملتے ہیں، پاکستان کرکٹ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں اور کرکٹ کو بھی کرپشن سے پاک کریں۔ہم پاکستان کرکٹ بورڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،اجلاس میں پاکستان بھر کی ایسوسی ایشنز نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

چیف کمشنر کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کا حکم

اسلام آباد() اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سروس جوائن کرنے سے اب تک اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے