ساٸبر کراٸم ونگ ملتان زون ان ایکشن! ایک اورساٸبر بلیک میلر گرفتار


ساٸبر کراٸم ونگ ایف آٸی اے نے ساٸبر بلیک میلرز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوٸے اپنی کارروائياں مزید تیز کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو جنسی طور ہراساں اور ناجاٸز تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ متأثرہ خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوٸے انچارج ساٸبر کراٸم سرکل ملتان محمد حسن جلیل نے ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک عدد موباٸل فون برآمد ہوا جس میں نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز پاٸی گٸیں۔مزکورہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کراٸمز ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ساٸبر کراٸم ونگ ایف آٸی اے عوام کو ساٸبر بلیک میلرز سے تحفظ دینے کے لٸے اپنی کاررواٸیاں مزید تیز کرے گا۔

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے