پی ایچ اے انتظامیہ بزدار حکومت کی بدنامی کا سبب بننے لگی

لاہور: پی ایچ اے کی انتظامیہ نے کرپشن فری اور گڈ گورننس کی پالیسی ہوا میں اڑا دی،

بےقاعدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون ون اختر محمود کے خلاف تحقیقات کی جائیں، وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کردی گئی۔
اختر محمود اختر محمود پر الزام ہے کے وہ زون ٹو میں تعیناتی کے دوران رنگ روڈ میں ایک لاکھ پودے لگوانے میں ناکام رہے، رنگ روڈ لاہور اور شہر میں بھی کارکردگی ناقص رہی، ناقص کارکردگی کے باوجود اختر محمود کو زون ٹو کے بجائے زون ون کا چارج دے دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کے اختر محمود پر زون ٹو میں تعیناتی کے دوران کیمروں کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے، اختر محمود 1998 میں ایل ڈی اے سے پی ایچ اے میں بوگس انٹری کے ذریعے آئے،اختر محمود 1998 میں متعدد ملازمین فراڈ انٹری کے ذریعے پی ایچ اے میں لائے، 1999 اور 2000 میں سیلز ٹیکس اور اشتہاری بورڈز ٹیکس کے خلاف تاجروں اور میڈیا کے ذریعے ادارے پر غیرقانونی دباؤ ڈلوایاگیا رپورٹ کمیں کہا گیا ہے زکے پی ایچ اے پر مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود، وزیراعلیٰ کو گمراہ کن مشورے دے رہے ہیں، جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ کے بعد بھی حکومتی مشیر پی ایچ اے کے چہیتے افسر کو بچانے میں مصروف عمل ہیں

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے