افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

کابل:افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا،دہلی دہل گیا ،اطلاعات کےمطابق افغان طالبان نے ایک پیغام میں عیدالفطر کے بعد باقاعدہ ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، اطلاعات ہیں کہ اعلان کے ساتھ ہی بھارت پرخوف کے سائے امڈ آئے ہیں: باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے معروف صحافی جان اچکزئی نے اہم پیغام ٹویٹ کے ذریعے شیئرکرتے ہوئے افغان طالبان کی طرف سے اس اعلان کو پیش کیا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کی وجہ سے کیا ہے
: باغی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں آر ایس ایس ، بی جے پی اورایسے ہی دیگردیشت گردتنظیموں کی طرف سے مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں پربے تحاشا مظالم ڈھانےکی وجہ سے کیا ہے ، اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں‌ کے قتل عام کا بدلہ بھی لینے کا اعلان کیا گیا ہے

: آج انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے مذاکراتی وفد کے چیف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے اور ملک کے غداروں کی حمایت کی ہے
اس اعلان میں یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ افغان طالبان بھارت میں عید کےبعد باقاعدہ جہاد شروع کریں گے اورانتہا پسند ہندووں کی طرف سے ڈھائے جانے والے تمام مظالم کا حساب بھی چکائیں گے

About ویب ڈیسک

Check Also

تباہی پھیلانے والا پانی اب خوشحالی لائے گا ۔۔

راجن پورپنجاب کا آخری ضلع ہے اور پاکستان کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے