کوہ سلیمان کے بلوچوں کو تعلیم کا حق ملنا چاہیے

(تحریر کائنات ملک )
کوہ سلیمان کے شہکار نظارے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں یہ قدرت کےحسین نظارے کسی جنت سے کم نہیں ہیں کوہ سلیمان پاکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے جو بلوچستان خیبربختون نخواہ اور پنجاب تک پھیلا ہوا ہے جوکہ جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے اس طرح جنوبی پنجاب کا خوبصورت پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان 6770فٹ بلندی پر واقع ہے یہ سیاحتی مقام ہے سردیوں میں یہاں ہونے والی برفباری کوہ سلیمان کے پہاڑیوں کو حسین اور دلکش بنادیتی ہے ان پرکشش حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ہزاروں کی تعداد میں فیملیز کے ساتھ اتے ہیں اور ان نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔مگر بدقسمتی سے پاکستان کو قائم ہوے ستر سال گزر چکے ہیں مگر کسی بھی حکومت نے ان علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی وہاں کے مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش صرف مویشی پالنا ہے اور اپنی زندگی بسر کرنا ہے سردیوں کے موسم میں یہ قبائلی میدانی علاقوں میں اکر رہتے ہیں اگر کبھی جب اپ کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں جاتے ہیں تو راستے میں اپ کو کچھ بورڈ آویزاں ملتے ہیں جن پر تحریر ہوتا ہے ؛؛بھیڑ بکریاں پال بلوچا ہوجا مالا مال بلوچا؛؛گو لائیوسٹاک کی ترغیب دینا بری بات نہیں مقامی طور پر معاشی ترقی کے لیے اس طرح کے چھوٹے چھوٹے کاروبار ہونا جہاں بہت ضروری ہیں وہاں ان لوگوں کو تعلیم کا حق دینا بھی اس سے زیادہ ضروری ہے یہ لازم نہیں کہ بھیڑ بکریاں پالنے والے کی نسل بھیڑ بکریاں ہی پالے کیا یہ پاکستانی نہیں کیا یہ اپنے حلقے میں اپنے وڈیرے یا سردار کو ووٹ نہیں دیتے کیا سیاستدان ان سے اپنے ووٹ کا حق لے سکتے ہیں تو بدلے میں کیا ان کو تعلیم کا حق نہیں دے سکتے 100فیصد قبائل بلوچ اس حق میں ہے کہ اس کے بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کرکےوہ بھی تعلیم یافتہ کہلاے ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ ان کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کی جگہ قلم کتابیں ہوں کیا ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے بلوچوں کا مقدر صرف بھیڑ اور صرف بکریاں ہیں پاکستان کو قائم ہوے ستر سال گزر چکے ہیں مگر اج تک ان علاقوں اور ان میں رہنے والے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان تک نہیں کیا یہ لوگ جانوروں کے ساتھ جانور جیسی زندگی بسر کررہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان لوگوں کے لیے لائیو اسٹاک کی ترغیب کے ساتھ ساتھ تعلم کا حق دینا اس لوگوں کے رہن سہن سوچ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی پوشیدہ ہے ہم امید کرتے ہیں ؛؛بھیڑ بکریاں پال بلوچا ہوجا مالا مال بلوچا؛؛آویزاں بورڈز کے ساتھ ساتھ اب تعلیم کی اہمیت اور بچوں کو تعلیم حاصل کرنے والے ترغیبی بورڈ آویزاں نظرآیں گے انشااللہ

About ویب ڈیسک

Check Also

سی پیک کی حفاظت ۔چینی فوج لداخ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے