موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری کے بیٹوں کو سوینئر دیا گیا

ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق کچھ روز قبل ڈیوٹی کے دوران روڈ حادثے میں شہید ہونے والے موٹروے پولیس کنڈیارو کے سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری کے بیٹوں کو زیر نگرانی ایس پی سجاد بھٹی اور ڈی ایس پی کنڈیارو سید راشد علی شاھ نے ان کے والد کی خدمات پر سونیئر پیش کیا گیا اور ھر ممکن اخلاقی اور قانونی مدد کا یقین دلایا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی سائوتھ زون ملک مطلوب احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم شہید عاشق علی ٹانوری کے خاندان کو ہر ممکن مالی مدد فراہم کرتے رہیں گے اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

About ویب ڈیسک

Check Also

سی پیک کی حفاظت ۔چینی فوج لداخ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے