ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری

(رپورٹ کائنات ملک )
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈویثرن ڈیرہ غازی خان کے چاروں اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف پوری قوت اور تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ بھرپور آپریشن جاری ھے۔ فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ زراعت، پی ڈی ایم اے، پیسٹ وارننگ، آن فارم منیجمنٹ، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں سرگرم عمل ھیں۔ آپریشن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ھورھے ھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے قبائلی علاقہ میں جاری ٹڈی دل آپریشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پورمنصور احمد، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے اورصرف 3 عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں گذشتہ کئی مہینوں سے ٹڈی دَل کے رینگنے والے ج ±ھنڈتحصیل روجھان کے علاقوں عربی ٹبہ، شاہ والی، باڑہ ٹپہ، شیخ والا اور دیگر علاقوں میں پائے گئے ہیں جن کی پیدائش بلوچستان کے علاقوں میں ہوئی مگر انہوں نے کچھی کینال کو پار کرکے روجھان کے کچھ علاقوں کو اپنا مسکن بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ راجن پور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی زیرِ قیادت اس ضمن میں مکمل طور پر متحرک اور الرٹ ہے۔ٹڈی دَل کے مکمل تدارک کے لیے 24/7انسداد ٹڈی دل آپریشن پوری قوت کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک فلک شیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام زکریا، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور /ضلعی فوکل پرسن انسداد ٹڈی دَل آپریشن راحت حسین راشد اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کمشنر کو بتا یا کہ آپریشن کے نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیاہے۔ صورتحال کی پیچیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے فضائی و زمینی ٹیمیں ٹڈی دَل کے خلاف آپریشن میں متاثرہ علاقوں میں جاری آپریشن میں ہراول دستے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ٹڈی دَل کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر، سپرے طیارہ، مشینی سپرے انجن، جٹاو سپرے انجن، ڈیفنڈر اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔اب تک کل 57682 زائد ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر خندقیں کھود کر رینگنے والی ٹڈیوں کو ان میں پھنسا کر ان پر سپرے کرکے انہیں تلف کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع راجن پور،ڈیرہ غازیخان، مظفر گڑھ اور ضلع رحیم یار خان کی محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے دن رات آپریشن میں مصروف ہیں جنہیں فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان، ضلعی انتظامیہ راجن پور، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، آن فارم واٹر مینجمنٹ، پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ دریں اثنا کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ٹڈی دل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی اور دیگر افسران نے انہیںجاری انسدادِ ٹڈی دل آپریشن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال نے آپریشن کو مزید تیز کرنے اور موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک ٹیمیں فیلڈ میں موجو د رہیں۔ کسانوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے۔کاشتکاروں کی فصلات کو ٹڈی دل کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل برﺅے کار لائے جائیں اور اس حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
٭٭٭٭٭

About ویب ڈیسک

Check Also

سی پیک کی حفاظت ۔چینی فوج لداخ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے