آرٹس کونسل کا مالی بحران کے باوجود ملازمین کو بے روزگار نہ کرنے کا شاندار فیصلہ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران شدید مالی بحران کے باوجود آرٹس کونسل کے کسی بھی ملازم کو بے روز گار نہیں کیا جائے گا۔ جب کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ممبر کی مدد کے لئے ویلفیئر فنڈ میں رقم منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔ گورننگ باڈی کا اجلاس صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی صدارت میں جمعرات کو آرٹس کونسل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال کا اثر آرٹس کونسل پر بھی پڑا ہے، ہمارے ریونیو میں کمی کی وجہ سے وسائل میں کمی ہوئی ہے جب کہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ صورت حال کب تک رہے گی آنہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل اب ایک بڑا ادارہ بن چکا جہاں سیکڑوں افراد ملازم ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے تمام سرگرمیاں بند ہیں۔ ہمارے آڈیٹوریم سمیت آمدنی کے ذرائع بند ہونے سے مالی صورت حال خراب ہو چکی ان حالات میں ان ملازمین کو گھر پر تنخواہ ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے تاہم اس وقت کسی فرد کو بے روزگار بھی نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اس کو کسی دوسری جگہ سروس نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان حالات میں بھی ممبران کو تنہاہ نہیں چھوڑا، گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو راشن کی صورت میں مدد فراہم کی جا چکی جبکہ رمضان المبارک میں امداد دوبارہ شروع کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی اگر منظوری دے تو ہمیں فوری طور پر کچھ رقم ویلفئر فنڈ کے لئے مختص کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی ممبر کو ایمرجنسی کی صورت میں مدد فراہم کی جا سکے ۔ گورننگ باڈی نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ صورت حال میں کسی بھی ملازم کو برخاست نہ کیا جائے۔ گورننگ باڈی نے مشکل صورت حال میں ممبران کی مدد کرنے اور آئندہ کی منصوبہ بندی اور ویلفئر فنڈ میں رقم کی منتقلی کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے صدر احمد شاہ کی کوشش اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان مشکل حالات میں بھی انہوں نے ممبران کی فلاح و بہبود کے کام کو جاری رکھا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

سی پیک کی حفاظت ۔چینی فوج لداخ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے