راجن پور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دورہ

۔(رپورٹ کائنات ملک ) ضلع راجن پور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا قرنطینہ سنٹر کا دورہ۔
اس دورے کے موقع پر صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک، ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ راجن پوربھی موجود تھے۔ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ نے صوبائی وزیر صحت کو قرنطینہ سنٹر میں موجود مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ اس وقت۔قرنطینہ سنٹر راجن پور میں کورونا وائرس کے 85مشتبہ مریض داخل ہیں اور ان کورونا وائرس کے 85مشتبہ مریضوں میں سے 60مریض صحتیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
ان صحت یاب ہونے والے مریضوں میں سے کورونا وائرس کے کنفرم مریض بھی شامل تھے۔
راجن پور میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے مناسب انتظامات کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پر ان کو شاباش اور مبارکباد بھی دی اس موقع پر
صوبائی وزیر حسنین دریشک جو خود ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی نگرانی کر رہے ہیں نے صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے کنفرم مریض روزانہ کی بنیاد پر صحتیاب ہورہے ہیں۔
راجن پورکی عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بار بار حفاظتی تدابیرپر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے
صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے دس ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور
کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہمارے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلند ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

One comment

  1. ڈیلی نیوز لائف ایک معیاری نیوز ویب سائٹ ہے۔
    محترمہ کائنات ملک صاحبہ کے لئے فقط ایک جملہ۔
    آپ واقعی اچھی شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھی جرنلسٹ ہیں جو اپنے مُلک و قوم کی خدمت قلم کے ذریعئے کر رہی ہیں
    ؛
    نسیم مندوخیل اسلام آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے