عوام سے چندے کی اپیل۔پاکستان کا سارک کرونا فنڈ کیلئے 30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

پاکستان کا سارک کے کوویڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کے کے لیے تیس لاکھ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان

حکومت پاکستان نے سارک کے کوویڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کے کے لیے 3 ملین امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے, ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ایمرجنسی فنڈ کا مقصد کورونا وباء کے خلاف علاقائی کوشیشوں کی حمایت کرنا ہے,
پاکستان کے فیصلے سے سارک سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے, سارک سیکریٹریٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ اس فنڈ کو سارک سیکریٹریٹ ہی استعمال کر ے گا, پاکستان نے سارک سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا کہ فنڈز کے استعمال کو سارک چارٹر کے مطابق رکن ممالک کی مشاورت اے ہی استعمال کیا جا سکے گا, پاکستان کی جانب سے سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود نے ٹیلیفون کال کے زریعہ سارک کے سیکرٹری جنرل ایسالا روان ویراکون کو آگاہ کیا, بطور بانی رکن پاکستان سارک کو علاقائی تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم گردانتا ہے,

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے پاکستان سارک کی سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے, پاکستان علاقائی تعاون کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا,

About ویب ڈیسک

Check Also

تباہی پھیلانے والا پانی اب خوشحالی لائے گا ۔۔

راجن پورپنجاب کا آخری ضلع ہے اور پاکستان کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے