اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد پالیسی ریٹ 11 فیصد کی شرح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شرح فیصد میں ڈیڑھ فیصد کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پالیسی ریٹ میں 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔ قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے 17 مارچ کو شرح سود کم کرکے 12.50 فیصد کردیا تھا۔
اس بات کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی وبا کی سے دنیا بھر بالعموم اور پاکستان پر بالخصوص مرتب ہونے والے اثرات کے بعد شرح فیصد کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے