ایپل کی تمام مصنوعات کے لیے ایک ہی چارجر تیار

برقی دستی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تحت ہمیں سفر کے دوران طرح طرح کے چارجرساتھ رکھنا پڑتے ہیں۔ لیکن اس ضمن میں ایپل مصنوعات استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ ایک ہی چارجر کے ذریعے ایک ساتھ چار ڈیوائس چارج کرسکتے ہیں۔ اس چھوٹے سے ہرفن مولا چارجر کو واٹس شوگر کا نام دیا گیا ہے جو ایک وقت میں آئی فون، ایپل واچ، میک بک اور ایئرپوڈز کو چارج کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں یہ پاوربینک بھی ہے اور دوم وائرلیس انداز میں بھی چارجنگ کرسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بہت تیزرفتاراور ہموار انداز میں بیٹری تک الیکٹران پہنچاتا رہتا ہے۔
اگرچہ ایپل کی تمام مصنوعات میں یکسانیت موجود ہے لیکن جب چارجر کی بات کی جائے تو اسمارٹ واچ کا چارجر فون کے چارجر سے الگ ہوتا ہے اور میک بک کا چارجر لامحالہ آئی پیڈ سے مختلف ہی ملے گا۔ اس طرح ہر چارجر کو ساتھ لگانا اورآلات کو زندہ رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار احمد چوہان کی قومی نصاب کمیٹی کے سربراہ رفیق طاہر اور ان کی ٹیم سے ملاقات

سائبر کرائمز ، ان سے بچاؤ کے طریقے، سزا کے حوالے سے قوانین اور سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے