احد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی

شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی ہے۔ خوبرواداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں اوروہیں ضیا نورائی جزیرے پران کی شادی بھی ہوئی تھی۔
اداکارنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ہیں اوردونوں ہی تصویرمیں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ تصویرکا منظر بھی نہایت دلکش ہے۔ اداکارنے لکھا کہ انہیں یہ سب بھی اب بھی ایک خواب لگ رہا ہے، شادی کے بندھن میں بندھنا غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں اداکار کی شادی گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوئی تھی۔

About ویب ڈیسک

Check Also

مایا علی میں گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر گھر کی صفائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے