سجاد علی کا ’آن لائن میوزیکل کنسرٹ‘ کرنے کا اعلان

کراچی: معروف گلوکار سجاد علی نے کورونا وائرس کی وجہ سے موسیقی کی تقریبات پر بندش سے مایوس مداحوں کو آئن لائن میوزیکل کنسرٹ کرنے کی خوش خبری سنائی ہے۔ موسیقی کی دنیا کے نامور گلوکار سجاد علی سے کون واقف نہیں، اُنہوں نے لڑکپن سے ہی اپنا ایک الگ مقام بنایا، اُن کے نغمے زبان زد عام ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اُن کی فالونگ کافی زیادہ ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں اجتماعات اور ثقافتی تقریبات پر پابندی عائد ہے، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جس پر سجاد علی نے بوریت کے شکار کے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں سجاد علی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد آن لائن میوزیکل کنسرٹ کریں گے جسے مداح گھر پر بیٹھے ہی سوشل میڈیا پر دیکھ سکیں گے۔ سجاد علی نے اسپانسرز کو آن لائن کنسرٹ میں حصہ ڈالنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئیں موسیقی کی دنیا میں انقلاب لائیں، چھوٹی تقریبات، کوآپریٹو اینڈز اور کمرشل کنسرٹ بھی آن لائن ہوسکتے ہیں۔

About ویب ڈیسک

Check Also

مایا علی میں گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر گھر کی صفائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے