پاکستان کے عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ای پی آر کے مطابق ملک بھر کے ملٹری ہسپتالوں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کر دی گئیں ہیں ۔ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی میں مرکزی ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے۔کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔سول انتظامیہ سے تعاون کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،مسلح افواج صورت حال سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں آرمی چیف کا کہنا تھا کے پاکستان کے عوام کا تحفظ اور حفاظت ہماری اہم ترجیح ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کے تناظر میں تمام انتظامات و اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

About ویب ڈیسک

Check Also

قربانی کے فضائل اور مسائل

تحریر ثنا آغا خان عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے