لاہور میں کرونا کا مریض جان کی بازی ہار گیا

اسپتال ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا، غلام عمران ایران سے چند روز قبل پاکستان واپس آیا تھا، طبیعت خراب ہونے پر غلام عمران کو ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد لایا گیا ، ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد انتظامیہ نے اسے میو ہسپتال ریفر کیا ، کل اسے میو ہسپتال لایا گیا جہاں آج یہ مشتبہ مریض دم توڑ گیا۔
میو ہسپتال انتظامیہ نے غلام عمران کی میت خصوصی تابوت میں رکھ دی، مریض جگر کے عارضے میں بھی مبتلا تھا، مریض کے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے نمونہ لیب کو بھجوایا گیا،جس کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔

About ویب ڈیسک

Check Also

سی پیک کی حفاظت ۔چینی فوج لداخ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے