ایران سے آنے والے 300 پاکستانی قرنطینہ سینٹر میں داخل

ایران میں کورونا وائرس کے واقعات رپورٹ ہونےکے بعد وہاں سے آنے والے مزید 300 پاکستانیوں کو تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹر میں داخل کر دیا گیا جبکہ 14 روزہ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد 250 افراد کو کلیئر قرار دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کے واقعات رپورٹ ہونے کےبعد پاکستانی سرحدی شہر تفتان میں قرنطینہ سینٹرقائم کیا گیا ہے جہاں ایران سے آنے والے افراد کو 14 یوم تک زیر نگرانی رکھا جارہا ہے ۔
ان افراد کرقرنطینہ میں رکھنے کا مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ قرنطینہ میں موجود شخص کے کھانے پینے میں کوئی پرہیز نہیں تاہم اس کی مسلسل طبی نگرانی کی جاتی ہے۔ حال ہی میں ایران سے آنے والے 252 افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایران سے آنے والے نئے گروپ کا اندراج کیا گیا ہے۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغنی کا کہنا ہے کہ ’جتنے پہلے تھے ان کو 14 دن، 4 دن ٹریولنگ کے کاؤنٹ کیے اور دس دن یہاں یعنی جتنے بھی لوگ 17 فروری سے یہاں موجود تھے ان کی مسلسل ہم نے مانیٹرنگ کی تھی‘۔

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے