نئی دہلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ جاری ہے اور متاثرہ علاقوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروِند کجریوال اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے فسادات سے متاثر ہونے والے شمال مشرقی علاقوں کا دورہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جعفر آباد، موج پور، بابر پور، گوکل پوری، جوہر انکلیو اور شو وہار میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ بھارت کے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کشیدہ حالات کے باعث امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ کے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بورڈ نے امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طالب علموں کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے نئی دہلی فسادات میں اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

About ویب ڈیسک

Check Also

ساٸبر کراٸم ونگ راولپنڈی کی کامیاب کاررواٸی۔ ناٸجیرین فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

ساٸبر کراٸم ونگ ایف آٸی اے (راولپنڈی زون) نے لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے