کرونا وائرس۔پورٹ پر موجود ماسک کلیئر کروانے کیلئے مافیا سرگرم

کرونا وائرس کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا۔کرونا کے خطرہ کی خبر کے ساتھ ہی مافیا نے مال بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔راتوں رات سرجیکل ماسک خرید کر چھپائے اور میڈیا میں ماسک مہنگے ہونے کی خبریں چلواکر مال کمانا شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کے موت کے اس خونی کھیل سے مال کمانے والے کراچی میں چائنہ سے پورٹ پر لایا گیا مال خفیہ طریقہ سے کلیئر کروانے کیلئے سرگرم ہوگیا ۔واضع رہے کے سرجیکل ماسک اور اس کیلئے خام مال چائنہ سے منگوایا گیا تھا جس کو کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر پورٹ پر ہی روک لیا گیا تھا تاہم کراچی میں ہیں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کے قوم کا خون چوسنے والا مافیا اس موذی مرض سے بھی فائدہ اٹھانے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے

About ویب ڈیسک

Check Also

بیورو کریسی نے وفاقی حکومت کو مفلوج کردیا۔

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے