امریکا بنگلادیش سے اسمارٹ فونز خریدے گا

بنگلا دیش کی ٹیکنالوجی کمپنی والٹن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی امریکا کو اپنے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔ والٹن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم منجورل عالم کا کہنا ہے کہ ’میڈ ان بنگلادیش کے ٹیگ کے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کا خواب پورا ہورہا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید خصوصیات کے حامل مقامی سطح پر بننے والے اسمارٹ فونز کے معیار نے خریداروں کی توجہ مبذول کرلی ہے۔ اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ جس کی قیمت 100 ڈالرز سے 200 ڈالرز کے درمیان ہوگی، یکم مارچ 2020 کو غازی پور سے والٹن ڈیجی ٹیک انڈسٹریز کے پلانٹ سے برآمد کی جائے گی۔ والٹن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی درآمد کنندگان نے چند ماہ قبل معاہدے پر دستخط کیے تھے اور ہم برآمد کرنے سے پہلے میعار کو مزید بہتر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے بعد ہم اسمارٹ فونز کو یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ والٹن کمپنی کی بنیاد اکتوبر 2017 میں بنگلادیش میں رکھی گئی تھی گزشتہ سال کمپنی نے 12.2 لاکھ اسمارٹ فونز اور 41.7 لاکھ عام فونز فروخت کیے تھے۔ والٹن کمپنی نا صرف اسمارٹ فونز بناتی ہے بلکہ یہ موبائل فونز کے دیگر آلات یعنی چارجر، بیٹری، ائیر فونز وغیرہ بھی بناتی ہے۔

About ویب ڈیسک

Check Also

بیرون ملک سے فرنیچر سازی کی مشینری اور میٹیرئل پر ہر قسم کی ڈیوٹی معاف کی جائےچئیرمین پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن زاھد حسین

فرنیچر کے چھوٹےاور درمیانے درجہ کے ریٹیلرز اور مینوفیکچررز جو اکثریت میں کاٹیج انڈسٹری اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے