چین میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

چین میں خطرناک کورونا وائرس پر قابو پانے کی ہر ممکن اقدامات کردیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی حکام کے مطابق تین دن سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود 2009 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 142 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں مگر یہ تعداد گزشتہ دنوں کی نسبت کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین میں وائرس سے مجموعی طور پر 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 16 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ وائرس کیسز کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری ہونے سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کی ایسی مکمل اور جامع کوششیں کی ہیں جو کوئی دوسرا ملک نہیں کر سکتا۔

About ویب ڈیسک

Check Also

ساٸبر کراٸم ونگ راولپنڈی کی کامیاب کاررواٸی۔ ناٸجیرین فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

ساٸبر کراٸم ونگ ایف آٸی اے (راولپنڈی زون) نے لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے