بین الاقوامی

ری پبلیکنز نے ٹرمپ کوآئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد کیوں رکوادی

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہاؤس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مواخذے کی قرار داد لائی …

مزید پڑھیں»

عالمی ادارہ صحت کےتعاون سے غریب ممالک کوکورونا ویکسین فراہم کرنےکاعمل کب سے شروع ہونےکاامکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کےتعاون سے غریب ممالک کوکورونا ویکسین فراہم کرنےکاعمل فروری میں شروع ہونےکاامکان ہے۔ کوویکس‘ پروگرام کےتحت اقوام متحدہ نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کو آرڈر دگنے کردیے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس سال اجتماعی قوت مدافعت حاصل ہونےکا امکان رد کردیاہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک سال میں ویکسین کی تیاری خوش آئند ہے لیکن اب منزل دور ہے۔ دوسری جانب  فلسطین نے ویکسین کے لیے …

مزید پڑھیں»

پرائیویسی پالیسی: ترک صدر کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کردیا

واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد ترک صدر طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کو خیرباد کہہ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدرکے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔ صدارتی دفتر کی جانب سے واٹس ایپ پر جاری بیان میں کہا …

مزید پڑھیں»

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ساڑھے 3 سال بعد فضائی سروس بحال

سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے ساڑھے 3 سال بعد پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا، دوحہ اور ریاض کے درمیان پروازیں آج سےشروع ہوں گی۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔ یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ …

مزید پڑھیں»

ٹرمپ کو اقتدار سے کیسے نکالا جائے؟ اسپیکر نے منصوبہ سامنے رکھ دیا

واشنگٹن: ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو اقتدار سے نکالنے کا حتمی پلان قانون سازوں کے سامنے رکھ دیا جس کے تحت مواخذے سے پہلے ہی ٹرمپ کو صدارتی آفس سے نکالنے کا عمل شروع کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا …

مزید پڑھیں»

نامور بھارتی کرکٹر میدان چھوڑ کر ولن بن گئے

بھارت کے فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا۔ عرفان پٹھان کا شمار بھارت کے کامیاب بولروں میں ہوتا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن لیگز میں وہ ایکشن میں ضرور نظر آتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان پٹھان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ عرفان پٹھان کی فلم ’کوبرا‘ کا …

مزید پڑھیں»

انڈونیشیا کی نجی ائیر لائن کا طیارہ 50 سے زائد مسافروں کے ساتھ لاپتہ

انڈونیشیا میں نجی ائیر لائن کا طیارہ 50 سے زائد مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نجی ائیرلائن کے طیارے کا ٹیک آف کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا، طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جارہا تھا۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی گمشدگی سے متعلق معلومات لے رہے ہیں، طیارے میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کا ٹیک آف کے 4 منٹ …

مزید پڑھیں»

سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پردستخط کردیے

سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکا کے ساتھ ‘ معاہدہ ابراہم’ پر دستخط کیے ہیں۔ سوڈانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملک کے وزیرانصاف نصردین عبدالباری نے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون …

مزید پڑھیں»

واشنگٹن میں ہنگامے، ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر دھاوا، کرفیو نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نماءندگان) پر دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا …

مزید پڑھیں»

کرپشن اور 2 شادیوں کے جرم میں بڑے چینی بینکر کو سزائے موت

چینی عدالت نے ملک کے بڑے بینکر کو کرپشن سمیت دو شادیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی عدالت نے سابق بینکر اور پارٹی عہدیدار کو انتہائی ہائی پروفائل کرپشن، رشوت ستانی اور دو شادیوں کے کیس میں سزائے موت سنائی ہے۔ چین کی چار بڑی سرکاری ایسٹ مینجمنٹ فرمز میں سے ایک کے سابق چیئرمین کے خلاف درجنوں مقدمات میں قانونی کارروائی کی …

مزید پڑھیں»