سپریم کورٹ ، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے فیصل میر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے تین اعتراضات اٹھائے لیکن ثبوت نہیں دیئے، اس موقع جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کچھ نہیں توآپ کو درخواست دائر نہیں کرنی چاہئے تھی، آپ نے کچھ بتایا ہی نہیں اور عدالت آ گئے ،اعلیٰ عدلیہ نے جج نے ریمارکس میں کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کی عزت کریں ، آپ کے پاس دیگر فورم موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے اہلیہ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور اقامہ کو ظاہر نہیں کیا گیا لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے،جس کو عدالت نے مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں