این اے 120 کا انتخابی دنگل مسلم لیگ (ن) نے جیت لیا

لاہور : ریٹرننگ آفیسر نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز کو کامیاب امیدوارقرار دیا ہے۔انھوں نے 61 ہزار 745 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 120 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے 47 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔
پیپلز پارٹی کے فیصل میر نے ایک ہزار 414، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ نے 5 ہزار 822 ووٹ حاصل کیے۔
جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری نے 592 جبکہ آزاد امیدوار شیخ اظہر حسین نے 7 ہزار 130 ووٹ حاصل کیے۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق این اے 120 میں ووٹنگ کا تناسب 39 اعشاریہ 42 فیصد رہا۔ ایک ہزار 731 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔ حتمی نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں