نیب ریفرنس کا خوف؟ اسحاق ڈار بھی لندن چلے گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اچانک لندن روانہ ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو دیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج (ہفتہ کو)صبح اچانک لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ احتساب عدالت نے انہیں طلب کر رکھا ہے لیکن ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ اور نواز شریف دونوں ہی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کی وزارت کا قلمدان مفتاح اسماعیل کو دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے دو روز قبل ہی چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد دانیال عزیز کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی شہر نیو یارک کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ راستے میں لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور پھر 18 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب ہوتے ہی سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی لندن پہنچ جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں