نواز شریف کے پرانے کھاتے، وزیر داخلہ احسن اقبال کھل کر میدان میں‌ آگئے

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا عدالتی فیصلوں پر ہمارے، آئینی و قانونی ماہرین اور عوام کے تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا نوازشریف کا کیس بھی ایسے مقدمات میں شامل ہو گیا ہے، جس میں تاریخ اپنا نقطہ نظر مختلف دے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو آئین کی ایک ایسی شق کے تحت برطرف کر دیا گیا جس میں اپیل کا حق بھی نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا پارلیمان کو بے وقعت کرنے کی کوشش ہورہی ہے، بین الاقوامی میڈیا بھی کہتا ہے نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کچھ لوگ صبح شام مایوسی پھیلا رہے ہیں، حدیبیہ ملز کا طریقہ کار بھی واٹس ایپ جیسا ہوا تو انصاف نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس نیب کو دباؤ میں ڈالنے والی رپورٹ کاجائزہ لیں، اقتصادی کامیابی کو پی ٹی آئی یا اپوزیشن کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں