ورلڈ الیون پاکستانیوں کے دل جیتنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئی

لاہور: ورلڈ الیون پاکستانیوں کے دل جیتنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئی ہے. دبئی پہنچنے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہوں گے. پاکستان میں قیام کے دوران ورلڈ الیون نے تین ٹی 20 میچ کھیلے. ورلڈ الیون کو1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا. ٹی 20میچوں کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا. ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر ملک میں‌ انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں اور آئی سی سی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اب دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں‌ گی. پاکستان میں‌شائقین کرکٹ بھی ورلڈ الیون کے دورے سے بہت خوش دکھائی دیئے اور تینوں میچوں کے دوران انہوں مہمان ٹیم کی بھی دل کھول کر سپورٹ کی. واپسی پر ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھی پاکستان کی طرف سے شاندار مہمان نواز انتہائی خوش تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں