ن لیگ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا،خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کی نظر میں بہتر ہوگئی ہیں. ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کی قربت پر مجھے تو کوئی اعتراض نہیں. دیگرجماعتوں کواپنا اپوزیشن لیڈرلانے کا حق ہے. خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا. سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا. ایک سوال کے جواب میں‌ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نئے چیئرمین نیب کا نام فائنل نہیں‌ ہوا. الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےاس کے احکامات نہ ماننا اس ادارے کی توہین ہے. انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسمبلی کی مدت 4سال کرنے پر راضی ہے. ن لیگ نے بھی اگلے الیکشن سے اسمبلی کی مدت 4سال کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے. ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہرمحکمے میں ایمانداری سے کام کیا. سندھ میں 11 ہزارکلومیٹرنئے روڈ بنائے ہیں. سندھ میں ہم نے ترقیاتی کام کیے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں