نواز شریف کے خلاف ہمیشہ سازش ہوئی، فیصلہ منظور نہیں تو 17 ستمبر کو نکلو،مریم نواز

لاہور میں این اے 120 میں‌ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 17ستمبر کو گھروں سے نکلنا ہے رشتے داروں کو ساتھ لیکر پولنگ اسٹیشن جانا ہے اور شیر پر مہر لگانا ہے. انہوں نے کہا آپ کو اپنے منتخب وزیراعظم کیخلاف یہ فیصلہ منظور نہیں تو 17 ستمبر کو شیر کیلیے نکلو گے؟ آپ کے منتخب وزیراعظم کو اس بات پر نکالا گیا کہ اس نے بیٹے سے تنخواہ کیوں لی. مریم نواز نے عوام کو مخاطب کیا کہ آپ نے جس طرح میرا ساتھ دیا، اس کا بدلہ نہیں چکا سکتی، این اے 120 میں میرا شانداراستقبال نواز شریف سے محبت کا اظہار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں