کلرکہار: بریک فیل ہونے سے ٹریلر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں ٹریلر الٹ گیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
سالٹ رینج کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا، حادثے میں تین افراد موقع پر جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد میں محبوب، شفیق، مہمند خان اور عابد شامل ہیں۔ ٹریلر واہ کینٹ سے آرمی کے لئے ایمونیشن لیکر اوکاڑہ جا رہا تھا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو کلر کہار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں