ایشیائی بینک نے پاکستان کیلیے 43 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز اے ڈی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مذکورہ قرضے میں سے پشاور کے ٹرانسپورٹ سسٹم کیلیے 33 کروڑ ڈالر اور سندھ میں انفرا اسٹرکچر کیلیے 10 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رقم مرحلہ وار فراہم کی جائے گی جو مذکورہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی. توقع کی جارہی ہے کہ اس حوالے سے مزید پیش رفت بھی جلد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں