معاشرتی اقدار کو سامنے رکھ کر فلمیں پروڈیوس کی جائیں، کبریٰ خان

لاہور: اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے، ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے ،ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔
اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں معاشرتی اقدار کوفروغ دینا چاہیے اور ان کو اچھے انداز سے پیش کرنا چاہیے تاکہ نئی نسل اقدار کوفخر سے اپنا سکے۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبے ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ اداکاری، گلوکاری، میزبانی، فیشن، رقص، مصوری، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت دیگرتکنیکی شعبے دکھنے میں جس قدر آسان ہیں، حقیقت میں ایسا نہیں۔ ان شعبوں سے وابستہ لوگ جو کام کرتے ہیں، وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں۔ مگریہ مقام انھی لوگوں کو ملتا ہے جواپنا کام نہایت ایمانداری، محنت اورلگن کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں