ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا یہ ایونٹ بہت بڑا ہے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی کھیلنے پاکستان آئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا یہ ایونٹ بہت بڑا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران طاہر ، ہاشم آملہ اور دیگر کرکٹ کے بڑے نام ہیں۔ کسی کو ہمیں مشورہ دینا کی ضرورت نہیں میزبانی کیسے کرنی ہے ہم جانتے ہیں۔ وسیم اکرم نے توقع ظاہر کی کہ اس کے بعد دنیا کی دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں