موٹر وے پر حادثہ: جاں‌ بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

اسلام آباد:چکری انٹرچینج کےقریب مسافروین اورٹریلرمیں ٹکر کے نتیجے میں جاں‌ بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے. ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق چکری انٹر چینج کے قریب مسافر وین اور ٹرالر میں‌ تصادم کے بعد مسافر وین کو آگ لگ گئی. گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے مسافر بری طرح جھلس گئے۔ آگ کے باعث جھلسنے والے چھ افراد کو پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا۔ حادثے کا شکار وین جھنگ سے راولپنڈی آرہی تھی۔ ابھی تک حادثے میں جاں بحق ہونےوالے مسافروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق وین میں‌ لگے سلنڈروں کے باعث زیادہ نقصان ہوا. دوسری جانب جاں‌ بحق افراد کی شناخت کیلئے پمز انتظامیہ نے سی ایم ایچ سے رابطہ کیا ہے. جاں‌ بحق ہونے والوں میں‌ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں