عدالت نے نواز شریف کے بچوں کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نے نواز شریف کے بچوں کی طرف سے پاناما کیس کی اپیل کیلئے 5 رکنی بنچ کی تشکیل کی استدعا منظورکرلی ہے۔ بنچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بچوں نے نظر ثانی اپیل پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دینےکی درخواست دے دی تھی۔
سلمان اکرم راجہ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیل تین رکنی بینچ میں کل کیلئے فکس کی ہے اور بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان نے کرنی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 28 جولائی کو فیصلہ 5 رکنی لارجربنچ نے دیا تھا اس لیے نظر ثانی اپیل بھی 5 رکنی بینچ میں لگائی جائے اور اس کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بچوں کی درخواست پر اپیل کی سماعت پانچ رکنی بنچ میں کرنے کی استدعا منظور کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں