کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار پک اپ اور ٹرالر میں ٹکر سے پک اپ میں سوار 8 میں سے 3 افراد موقع ہی دم توڑ گئے تھے تاہم فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقلی کے بعد 5 زخمیوں میں سے 3 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 2 کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پک اپ میں موجود 3 ماہ کی بچی اس خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئی جس کی والدہ حادثے میں جاں بحق ہو گئی تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں