پارٹی فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کو 18 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ پر جواب جمع کرانے کا ایک موقع دے دیا ہے. اگر مذکورہ تاریخ تک پی ٹی آئی کی طرف سے جواب جمع نہ کرایا گیا تو الزامات درست تصور کئے جائیں‌ گے. اس سے قبل جب سماعت ہوئی تو الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہم 2 ہفتے میں تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ جواتنی تاخیر کررہے ہیں اس سے کیا تاثر لینا چاہیے۔ تفصیلات جمع کرانے کے لیے تو آپ کو تاریخ دی تھی۔ آپ کو ہائیکورٹ نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے کاحکم دیا ہے۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں