شریف فیملی کی شوگر ملز کی منتقلی غیر قانونی قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی شوگر ملز کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے شریف فیملی کی شوگر ملز کی منتقلی کو چیلنج کیا تھا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سر براہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ اتفاق،حسیب وقاص اورچودھری شوگر ملز کی منتقلی خلاف قانون ہے۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ان شوگر ملز کو تین ماہ میں واپس انہی علاقوں میں منتقل کیا جائے جہاں پر یہ پہلے تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں