پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہم 2 ہفتے میں تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ جواتنی تاخیر کررہے ہیں اس سے کیا تاثر لینا چاہیے۔ تفصیلات جمع کرانے کے لیے تو آپ کو تاریخ دی تھی۔ آپ کو ہائیکورٹ نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے کاحکم دیا ہے۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں