ورلڈ الیون کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ ورلڈ الیون کی لاہور آمد کے موقع پرجاری اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معروف کرکٹرز کی لاہور آمد ہمارے لیےباعث مسرت ہے۔ بین الاقوامی کرکٹرز کی آمد پوری قوم کیلیےخوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کےمیچوں سےشائقین کو اچھا کھیل دیکھنےکو ملےگا۔ اس میچ اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد سےبین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملےگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں